

بائیں: مارچ کے پہلے دن (۲۰ فروری، ۲۰۱۹) ورلی آدیواسی، ۵۰ سالہ سونیا ملکری روایتی تارپا بجا رہے تھے۔ سونیا مہاراشٹر کے پالگھر ضلع کے وکرم گڑھ تعلقہ کے ساکھرے گاؤں سے آئے تھے اور ناسک کے مہامارگ بس اسٹیشن پر، جہاں مہاراشٹر بھر کے کئی ضلعوں کے ہزاروں کسان جمع تھے، تارپا بجا رہے تھے۔ دائیں: ۵۵ سالہ وسنت سہارے، مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے سُرگانا تعلقہ کے وانگن سُلے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ وہ پاوری بجا رہے تھے۔ وسنت کوکنا آدیواسی برادری سے ہیں اور محکمہ جنگلات کی دو ایکڑ زمین پر کھیتی کرتے ہیں

بِوا گالے چِپلی بجاتے ہوئے بھکتی لوک گیت گا رہے ہیں۔ وہ بھگوان کرشن کی پوجا کرنے والے فرقہ سے ہیں، جو گھر گھر جاتے ہیں اور بھیک مانگنے کے لیے لوک بھکتی گیت گاتے ہیں۔ وہ ناسک ضلع کے پینٹھ تعلقہ کے رایتلے گاؤں سے آئے تھے

گلاب گاوِت (بائیں)، عمر ۴۹ سال، تُنتُنا (ایک تار والا ساز) بجا رہے تھے۔ وہ مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے دنڈوری تعلقہ کے فوپشی گاؤں سے ہیں۔ فوپشی گاؤں کے ہی، ۵۰ سالہ بھاؤ صاحب چوہان (دائیں، لال ٹوپی پہنے ہوئے)، کھنجری (ایک موسیقی آلہ) بجا رہے تھے۔ گاوِت اور چوہان دونوں، احتجاجی مظاہرہ میں دنڈوری تعلقہ کے دیگر کسانوں کے ساتھ، کسانوں کی تعریف میں گیت گا رہے تھے

مہاراشٹر سرکار کے نمائندوں اور آل انڈیا کسان سبھا کے لیڈروں کے درمیان میٹنگ کے نتیجہ کا انتظار کرتے کسان، ۲۱ فروری کی رات کو گاتے اور رقص کرتے ہوئے
(مترجم: ڈاکٹر محمد قمر تبریز)