بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے
بیج بوتا ہے
میری خواہ کوئی غلطی
نہ ہو مگر
چرواہا سردار مجھے تو
پیٹتا ہے
لوک گیت کے یہ ابتدائی اشعار یقینی طور پر کافی چونکانے والے ہیں۔ لیکن، جس طرح سے یہ اشعار کچھ اور نہیں، بلکہ ایک تلخ حقیقت کو بیان کرتے ہیں، وہ اس سے زیادہ چونکانے والی بات ہے۔ گجرات کے کچھّ علاقہ میں یہ ایک عام بات ہے، جہاں سے اس لوک گیت کی ابتدا ہوئی ہے۔
شریک حیات کے ساتھ تشدد، جس میں بیوی کے ساتھ مار پیٹ جیسے گھناؤنے کام شامل ہیں، پہلے ہی ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے۔ خواتین کے ساتھ حقوق انسانی کی خلاف ورزی کے طور پر بھی اور صحت عامہ کے معاملے میں بھی۔ خواتین کے خلاف تشدد کے بارے میں اقوام متحدہ کے عالمی اعدادوشمار یہ بتاتے ہیں کہ ہر تین میں سے ایک عورت اپنے شریک حیات کے ذریعہ کسی نہ کسی طور پر جسمانی اور جنسی تشدد کا سامنا کرتی ہے۔
کیا ایک شوہر کے ذریعہ اپنی بیوی کو مارنے پیٹنے کو صحیح ٹھہرایا جا سکتا ہے؟
قومی خاندانی اور صحت سے متعلق سروے، ۲۰۱۹-۲۰۲۱ ( این ایف ایچ ایس۔۵ ) کے مطابق، گجرات میں ۳۰ فیصد سے زیادہ خواتین اور ۲۸ فیصد سے زیادہ مردوں نے اس سوال کا جواب ’ہاں‘ میں دیا۔ سروے میں شریک ہونے والے لوگوں نے کن وجوہات سے بیوی کے ساتھ مار پیٹ کو صحیح مانا؟ ان میں کئی اسباب شامل تھے: جیسے بیوفائی کا شک، جھگڑالو برتاؤ، جنسی تعلق قائم کرنے سے منع کرنا، شوہر کو بغیر بتائے گھر سے باہر جانا، گھر کی اندیکھی اور اچھا کھانا نہ بنانا۔
شماریاتی قومی سروے کی طرح، لیکن تھوڑے دلچسپ انداز میں لوک گیت بھی اکثر معاشرے کا نفسیاتی تجزیہ پیش کرتے ہیں، جو خواتین کی مجموعی حالت سے لے کر ان کی حقیقی دنیا کے سچ کو اجاگر کرتے ہیں۔ یعنی کس طرح سے معاشرہ خواتین کے اندرونی جذبات کو پیچیدہ طریقے سے متاثر کرتے ہیں، جو ان لوک گیتوں کے ذریعہ ہمارے سامنے آتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ آپ ان لوک گیتوں کو متاثرین کی مضبوط آواز کے طور پر نہ پہچانیں۔ اس بارے میں آپ کی اپنی سمجھ ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، یہاں پیش کیے جا رہے اس لوک گیت میں یہ واضح نہیں ہے کہ عورت عشقیہ گیت کے بہانے اپنے شوہر کے ذریعہ کیے جانے والے تشدد کی مذمت کر رہی ہے یا اپنے استحصال میں خود حصہ لے کر روایت پر عمل کر رہی ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ جب وہ اپنے شوہر کو ’’مالا دھاری رانو‘‘ (چرواہوں کا سردار) کہہ کر مخاطب کرتی ہے، تو اصل میں وہ اپنے پر تشدد شوہر کے خلاف کوئی خفیہ بغاوت کر رہی ہے یا نہیں۔
اس لوک گیت میں شاید خواتین کو انصاف دلانے یا قائم نظام کو چیلنج کرنے کی استطاعت نہیں ہے۔ لیکن ایسے گیت انہیں یہ موقع دیتے ہیں کہ وہ ان گیتوں کے ذریعہ اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق مشکل حقائق کو آواز دے سکیں۔ ان گیتوں میں جس وضاحت کے ساتھ طاقتور جذبات کو آواز دی گئی ہے اس کی مترنم روانی میں عورتیں اپنے ذہن و دل کی گہرائی میں موجود درد کو کچھ دیر کے لیے بھول سکتی ہیں جسے وہ شاید ہی کسی سے شیئر کر سکتی ہیں۔ شاید ان گیتوں سے وابستہ جانی پہچانی نغمگی سے ملنے والی راحت اور گرمجوشی کا نتیجہ ہے کہ عورتیں اپنی زندگی کی ناقابل برداشت تکلیفوں کو الفاظ میں پرو کر ایک ایسے معاشرہ میں مزید ایک دن جی لینے کی طاقت جُٹاتی ہیں جہاں بنیادی سطح پر انہیں نہ کے برابر تعاون ملتا ہے۔
કરછી
રે ગુનો જો મારે મૂ મે ખોટા વેમ ધારે,
મુંજા માલધારી રાણા મૂકે રે ગુનો જો મારે
રે ગુનો જો મારે મૂ મે ખોટા વેમ ધારે,
મુંજા માલધારી રાણા મૂકે રે ગુનો જો મારે
કડલા પૅરીયા ત છોરો આડી નજર નારે (૨),
આડી નજર નારે મૂ મેં વેમ ખોટો ધારે
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે (2)
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં ખોટા વેમ ધારે
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે
બંગલી પૅરીયા ત મૂંજે હથેં સામૂં નારે (૨)
હથેં સામૂં નારે મૂ મેં વેમ ખોટો ધારે
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં ખોટા વેમ ધારે
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે
માલધારી રાણા મૂકે રે ગુનો જો મારે (2)
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં ખોટા વેમ ધારે
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે
હારલો પૅરીયા ત મૂંજે મોં કે સામૂં નારે (૨)
મોં કે સામૂં નારે મૂ મેં ખોટા વેમ ધારે,
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં ખોટા વેમ ધારે
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે (2)
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં વેમ ખોટો ધારે,
મૂજો માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે
નથડી પૅરીયા ત મૂંજે મોં કે સામૂં નારે (૨)
મોં કે સામૂં નારે મૂ મેં વેમ ખોટો ધારે,
મૂજા માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે (2)
રે ગુનો જો મારે મૂ મેં વેમ ખોટો ધારે,
માલધારી રાણૂ મૂકે રે ગુનો જો મારે
اردو
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
میری خواہ کوئی غلطی نہ ہو مگر
چرواہا سردار مجھے تو پیٹتا ہے
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
میری خواہ کوئی غلطی نہ رہو مگر
چرواہا سردار مجھے تو پیٹتا ہے
اگر میں پائل پہنوں،
تو چیخے، مجھ کو گھورے
مجھ کو گھورے زور زور سے
اپنے من میں جانے کیا کیا وہم وہ پالے
چرواہا سردار کو مجھ پر نہیں بھروسہ
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
اگر میں چوڑیاں پہنوں
تو غرائے، گھورے میرے ہاتھوں کو
میرے ہاتھوں کو ترچھی نظر سے دیکھے
اور من میں کیا کیا کہانی بنائے
چرواہا سردار کو مجھ پر نہیں بھروسہ
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
اگر گلے میں ہار میں پہنوں
تو بھنویں اپنی سکوڑے، چہرہ گھورے
منہ سکوڑ کر میرا چہرہ گھورے
اور من میں جانے کیا کیا نفرت پالے
چرواہا سردار کو مجھ پر نہیں بھروسہ
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
گر ناک میں نتھنی پہنوں
تو آنکھیں لال دکھائے، چہرہ گھورے
غصے سے بھر کر میرے چہرے کو گھورے
اور من میں اپنے جانے کیسی باتیں پالے
چرواہا سردار کو مجھ پر نہیں بھروسہ
بلا وجہ ہی مجھ پر ہاتھ اٹھاتا ہے
اپنے من میں شک کے بیج بوتا ہے
گیت کی قسم: روایتی لوک گیت
موضوع: بیداری کے گیت
گیت: ۱۴
گیت کا عنوان: موجو مالدھاری رانو موکے جے گونو جو مارے
دُھن: دیول مہتہ
گلوکار: جُما واگھیر، بھدریسر گاؤں، مندرا تعلقہ
استعمال کیے گئے ساز: ڈرم، ہارمونیم، بینجو
ریکارڈنگ کا سال: ۲۰۲۱، کے ایم وی ایس اسٹوڈیو
کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ’سُر وانی‘ نے ایسے ۳۴۱ لوک گیتوں کو ریکارڈ کیا ہے، جو کچھّ مہیلا وکاس سنگٹھن (کے ایم وی ایس) کے توسط سے پاری کے پاس آیا ہے۔ ایسے مزید گیت سننے کے لیے اس پیج پر جائیں: رن کے گیت: کچھی لوک گیتوں کا مجموعہ
پریتی سونی، کے ایم وی ایس کی سکریٹری ارونا ڈھولکیا اور کے ایم وی ایس کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر امد سمیجا کا ان کے تعاون کے لیے خاص شکریہ، اور بھارتی بین گور کا ان کے قیمتی تعاون کے لیے تہ دل سے شکریہ۔
مترجم: محمد قمر تبریز